نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث وسنت اسلامی شریعت کی اسی طرح اساس وبنیاد ہے جس طرح کہ قرآن کریم ہے حدیث وسنت کے بغیر نہ قرآن کو سمجھا جا سکتا ہے او رنہ ہی احکامات خداوندی پر عمل ممکن ہے اللہ تعالی جزائے خیر دے محدثین کرام رحمہم اللہ کو جنہوں نے انتہائی محنت او رجگر کاوی سے رسول معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وارشادات اور عادات وافعال کو حیطۂ تحریر میں لاکر کتابی شکل میں امت کے سامنے پیش کیاتاکہ ان پرعمل کرنے میں آسانی اور سہولت رہے ۔اس ضمن میں امام محمدبن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ کامرتب کردہ مجموعہ حدیث جو ’صحیح بخاری ‘ کےنام سے معروف ہے جوایک ممتاز مقام رکھتا ہے کہ اس میں صرف انہی احادیث کو جمع کیا گیا ہے جوفن حدیث کی رو سے قطعی صحیح ہیں کوئی کمزور روایت اس میں جگہ نہیں پا سکتی وہ لوگ جو حدیث وسنت کے اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے اور امت کارشتہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مختلف طریقوں سے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جرح وتنقید کانشانہ بناتے رہتے ہیں ان کی ناپاک جسارتوں کا دائرہ یہاں تک وسعت پذیر ہوا کہ اب انہوں نے ’’صحیح بخاری‘‘ کو بھی ناقابل اعتبار ٹھہرانے کےلیے اس پر اعتراضات کرنا شروع کردیئے ہیں اس نوع کےشبہات کا ازالہ بہت سارے علماء نے کیا ہے ۔زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ’’صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ‘‘جناب محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تألیف ہے جو علم حدیث کے مختلف گوشوں میں یدطو لی رکھتےہیں اور ہمہ وقت خدمت حدیث میں مشغول ہیں آنجناب نے اس کتاب میں صحیح بخاری ،امام بخاری اور صحیح بخاری کامختصر تعارف کرواتے ہوئے صحیح بخاری پر کیئے گئے بعض اعتراضات کا ٹھوس علمی اور مسکت جواب دیا ہے جس پر وہ تمام اہل اسلام کے شکریہ کےمستحق ہیں۔
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
تقدیم
7
صحیح بخاری پر منکرین حدیث کے حملے اور ان کا جواب
9
امام بخاری رحمہ اللہ کاتعارف
10
صحیح بخاری کا تعارف
11
بریلویوں کے نزدیک صحیح بخاری کامقام
13
دیوبندیوں کے نزدیک صحیح بخاری کامقام
13
احناف کے نزدیک صحیح بخاری کامقام
17
صحیح بخاری پرمنکرین حدیث کےحملے
18
ہشام بن عروہ پر بعض الناس کی جرح اور اس کاجواب
22
صحیح بخاری کی چند احادیث اور منکرین حدیث
28
موسی علیہ السلام کے کپڑے لے کرپتھر بھاگ گیا
28
موسی علیہ السلام کاملک الموت کی پٹائی کرنا
31
سلیمان علیہ السلام کاانشاء اللہ نہ کہنا
33
لوط علیہ السلام کےبارے میں حدیث
35
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرجادوکااثر
37
بندروں کاسنگسار کرنا
39
فاتوحرثکم کی وضاحت
41
چوہے اور بنی اسرائیل
43
گوشت کاسڑنا
44
نحوست تین چیزوں میں ہے
46
صحیح بخاری پرمجرمانہ حملے او ران کاجواب
54
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کااپنی ازواج کےپاس جانا
56
کنواری لڑکی سےشادی
59
عورت او رفتنہ
6
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کانکاح او ران کی عمر
62
ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہاکےبارے میں اعتراض
64
عورت کی تمثیل پسلی کےساتھ
65
سلیمان علیہ السلام کاایک رات میں سوبیویوں سےمباشرت کرنا