#4919

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت

مشاہدات : 3846

ارمغان علامہ علاؤ الدین صدیقی

  • صفحات: 403
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10075 (PKR)
(پیر 04 دسمبر 2017ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب

بلاشبہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ رب ذوالجلال نے اسے دوسری مخلوقات پر یہ فوقیت علم کی بنا پر عطا کی ہے۔ اللہ ہی ہے جس نے انسان کو قلم کے ذریعے علم سکھایا اور زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا۔ اُس کے خاص بندے اسی قلم کے اور کائنات کے مشاہدے کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہیں۔ اللہ کے ایسے ہی خاص بندوں میں سے ایک نام علامہ علاؤ الدین صدیقی صاحب کا ہے جنہوں نے علم کے سمندر میں ڈوب کر سراغِ زندگی پایا اور اسی علم کے بحرِ بے کراں بن کر اس کے دامن کو وسیع اور تشنگانِ علم کو سیراب کیا۔ اپنے اسلاف اور خصوصاً اہل علم اسلاف کو یادرکھنا‘ بعد میں آنے والوں کے لیے ضروری ہوتا ہے اور رہنمائی کا ذریعہ بھی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص علامہ علاؤ الدین صدیقی کے حالات پر مشتمل ہے اس میں ان کے مقالات کو   جدید تحقیق کے اصولوں کی روشنی میں جانچا  گیا ہے اور حتی الامکان یہ بات بھی ملحوظ رکھی گئی ہے کہ یہ  مقالات اس سے قبل کہیں طبع نہ ہوئے ہوں اس طرح اس ارمغان میں شامل ہونے والے مضامین اپنی حیثیت میں تحقیقی مقالات ہیں اور ارمغان کے اس نمبر کا بنیادی مقصد ’’برصغیر میں خدمات حدیث‘‘ ہے۔اور یہ کتاب نہایت محنت اور خلوص سے لکھی گئی ہے۔ اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار اپنایا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ ارمغان علامہ علاؤ الدین صدیقی ‘‘پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت﷾  کی مرتب کردہ ہے اور ان کی  عظیم کاوش ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

9

حیات نامہ

 

17

علامہ علاؤ الدین صدیقی ایک عظیم شخصیت

 

21

برعظیم میں مطالعہ مذاہب کی روایت

 

31

مطالعہ مذاہب کا مغربی منہاج

 

69

محمد سلمان منصورپوری اور مطالعہ مذاہب

 

95

قرآن حکیم اور دیگر کتب سماوی کی حفاظت

 

109

زبور حضرت داؤد میں مذکور ابدی ممدوح الامم

 

141

سیدنا یعقوب کی آپﷺ کے بارے میں پشین گوئی

 

157

مذاہب عالم کی کتب مقدمہ میں صحابہ کرام کا تذکرہ

 

175

تورات اور قرآن کا فلسفہ عبادت

 

203

مولانا محمد ادریس کاندھلوی

 

239

مولانا رحمت اللہ کیرانوی اور مطالعہ مسیحیت

 

253

بہائیت اور اس نظام عبادت

 

277

تقابل ادیان میں مولانا ثناء اللہ امرتسری

 

291

مولانا عبد الشکور لکھنوی برصغیر کے معروف مبلغ

 

317

یکساں اخلاقی نصب العین اور بین المذاہب ہم آہنگی

 

331

شرکاء کا تعارف

 

349

چند نادر تصاویر

 

350

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4677
  • اس ہفتے کے قارئین 244391
  • اس ماہ کے قارئین 1272556
  • کل قارئین96924400

موضوعاتی فہرست