#3314

مصنف : پروفیسر حافظ عبد اللہ بہاولپوری

مشاہدات : 8287

اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ (عبد اللہ بہاولپوری)

  • صفحات: 87
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3045 (PKR)
(ہفتہ 30 جنوری 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

دنیا جہان میں مختلف ذہنیتوں کے اعتبار سے اختلاف کا ہونا ایک فطری امر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں بہت سارے مسالک و مذاہب پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ہر کوئی یہ حسن ظن رکھتا ہے کہ وہ صراط مستقیم پر ہے اور اس کے مخالفین راہ ہدایت سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ حضور نبی کریمﷺ کے فرمان کے مطابق ایسا گروہ حق پر ہے جس کا عمل نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے عمل کے عین مطابق ہے۔ دنیا جہان میں کچھ ایسے بھی فرقے پائے جاتے ہیں جو اللہ رب العزت کی صفات میں افراط و تفریط کا شکار ہونے کی وجہ سے راہ اعتدال سے دور ہو گئے۔ ان میں سے معتزلہ، جہمیہ، اشاعرہ، ماتریدیہ وغیرہ قابل ذکر ہیں، یہ فرقے اللہ تعالیٰ کا استوا علی العرش، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ،پنڈلی، نزول آسمانِ اول اور وہ تمام صفات الٰہی جو کتاب و سنت سے ثابت ہیں ان میں تلاویلات و تحریفات اور تعطیلات کے قائل ہیں۔ جبکہ فرقہ ناجیہ طائفہ منصورہ اہل سنت و الجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ یہ تمام صفات برحق ہیں اور ان پر ہمارا مکمل ایمان و ایقان ہے۔ ہم بغیر کسی تاویل، تعطیل، تکییف، تشبیہ کے ان پر ایمان لاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب "اللہ تعالیٰ کہاں ہیں" حافظ محمد عبد اللہ بہاولپوریؒ کا خطبہ جمعہ ہے جسے معروف محقق اعجاز احمد تنویر حفظہ اللہ نے مرتب کیا ہے۔ مولانا بہاولپوریؒ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا ان کا انداز بیاں سادہ اور قرآن و سنت کے دلائل کے بعد ایسی عقلی توجیہات، سادہ مثالوں سے بات سمجھاتے کہ مخالف کے دل میں اتر جاتی۔ مولانا بہاولپوریؒ نے اپنے اس خطبہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ کا استوا علی العرش ہونا، معجزہ کیا ہے، تقلید اور اتباع میں فرق اور دیگر اہم موضوعات پر قرآن و سنت سے دلائل دیئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کہ میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

9

تقدیم

11

آئیے اب سائنسی تحقیق پر ایک نظر ڈالتے ہیں

14

ابتدائے نگارش

17

پہلا خطبہ

25

مومونوں کے اوصاف اور زنا کی قباحت

26

کیا ہر مسلمان جنتی ہے؟

33

شیطان نے اپنی بات پوری کر دکھائی

35

شیطان کے گمراہ کرنے کا ایک انوکھا انداز

37

پاس اور فیل ہونے کا معیار

38

دنیا در کافر کے اعمال کی دو مثالیں

40

امتحان میں پاس ہونے کا طریقہ

42

اللہ اور رسول پر ایمان لانے کا اصل مطلب

43

جدید اور قدیم اسلام

45

اکثریت کا فیصلہ ضروری نہیں کہ درست ہو

47

غداری کا انجام

55

معراج مصطفیٰ کا واقعہ

60

محمدﷺ انسان تھے یا نور

62

شاہ رگ سے قریب ہونے کا اصل مطلب

63

کیا اللہ تعالیٰ ہر بندے میں ہے، عقلی تردید

65

قرآن مجید سورۃ طہ

66

اللہ تعالیٰ صرف قدرت نہیں بلکہ قدرت والا ہے

67

اللہ تعالیٰ کا علم اور مخلوق کا علم

70

معجزہ کیا ہوتا ہے؟

72

نبی کون ہوتا ہے؟

74

حنفی خاندان اور حنفی مذہب میں فرق

75

ہماری دعوت کا طرۂ امتیاز

76

اختلافات کی جڑ، اپنے اپنے امام کی تقلید

79

فرقہ واریت کا حل اور ایک مثال سے وضاحت

80

دوسرا خطبہ ایک سوال کا جواب

 

سوال: کیا کسی نبی یا رسول کی تقلید کرنا جائز ہے؟

82

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7884
  • اس ہفتے کے قارئین 247598
  • اس ماہ کے قارئین 1275763
  • کل قارئین96927607

موضوعاتی فہرست