#1320

مصنف : ابو محمد خرم شہزاد

مشاہدات : 10070

الصحیفۃ فی الاحادیث الضعیفۃ

  • صفحات: 202
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9090 (PKR)
(ہفتہ 01 جون 2013ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

علوم اسلامیہ میں سےعلم حدیث کی قدرومنزلت اورعزت وشرف کسی بھی اہل علم سے پنہااورمخفی نہیں ہے۔روایات کی صحت وضعف کی پہچان ایک کھٹن مرحلہ ہےجس میں آدمی کو کمال بصیرت کی ضرورت ہے۔اللہ تعالی محدیثن کرام اجمعین پراپنی رحمت اور فضل کی انتہاکردےجنہوں نےدوردراز کےسفرکی صعوبتوں کو طےکیااوربڑی محنت اورجانفشانی سےاس کےاصول وضوابط مقرر فرمائےاورعلل وشذوذ کی گھتیوں کو سلجھایااورجمع مرویات کے رواۃ کی  حالات زندگی مرتب کی ان کی تاریخ ولادت ووفات  ، علمی رحلات ،اساتذہ ومشائخ اورتلامذہ کاتعین اورثقاہت وضعف،عدالت وضبط وغیرہ جیسے کئی امور منضبط کیےتاکہ طالب حدیث کیلے کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے۔ان ائیمہ کےاصول وضوابط میں سے ایک قاعدہ یہ بھی ہےکہ جب ایک کمزور روایت کو تعدد طرق حاصل ہوجائےاورضعف شدید نہ ہوتووہ درجہ ءاحتجاج تک پہنچ جاتی ہے۔علامہ البانی نے اسی قاعدےکےتحت اپنےسلسلہء صحیحہ میں کچھ روایات جمع کی تھیں۔جب کہ یہ قاعدہ محدثین کے ہاں  مختلف ہے۔متقدمین کی بجائے متاخرین نےاسے زیادہ اہمیت دی ہے۔زیرنظرکتاب میں کچھ ایسی ہی ضعیف روایات کو  جمع کیاگیاہے۔اللہ مولف کی کاوش کو ان کی کامیابی کاذریعہ بنائے۔(ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف الصحیفۃ

 

7

مقدمہ

 

10

عرض مصنف

 

13

ہر آدمی کے سرمیں قدرومنزلت ،جو فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے

 

23

رسول اللہ ﷺ جب تشریف لاتے تو اپنی عمدہ خوشبو کی وجہ سے

 

28

جب ایک حبشی کو مدینہ میں دفن کیا گیا

 

31

مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو

 

36

جب کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح واپس لوٹاتا ہے

 

38

سب دنوں سے جمعہ کا دن افضل ہے اسی روز آدم ؑ پیدا کیے گئے

 

40

جب بھی عمار ؓکو دو امور میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا

 

48

اگر تم اللہ کی رحمت کی وسعت کو جان لو تو تم اسی پر بھروسہ کرو

 

55

شراب بے حیائیوں کی جڑ ہے اور سب سے بڑا گناہ ہے

 

57

جو اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں مدد کرتا ہے

 

68

اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے

 

70

جو امام کی اقتداء میں ہو تو امام کی قراءت اس کی قراءت ہے

 

76

جب آدمی گھر سے نکلتا ہے تو یہ دعا پڑھتا ہے

 

84

اول رات چاند دیکھنے کی دعا

 

88

تو اپنے اوپر اچھا اخلاق اور زیادہ خاموش رہنا لازم کر

 

95

لیلۃ القدر ستائیسویں یا انتیسویں رات ہے

 

97

جب تم سے ایسا شخص رشتہ طلب کرے جس کی دین داری

 

98

مشرکین کے بچے جنتیوں کے خادم ہوں گے

 

105

جس نے (اپنی ضرورت سے ) زیادہ پانی یا گھاس روک لی

 

111

آپﷺ کا دروازہ ناخنوں کے ساتھ کھٹکھٹایا جاتا تھا

 

116

تقدیر کو دعا کے علاوہ کوئی چیز نہیں بدل سکتی

 

129

جب قضائے حاجت کا قصد کرتے تو کپڑا نہ اٹھاتے

 

145

جو (سحری کے وقت دشمن کے حملہ سے ڈرا) وہ رات کے پہلا پہر چلا

 

150

میں وہ صدقہ نہ بتادوں جس کو اللہ پسند کرتا ہے

 

153

قیلولہ کرو کیونکہ شیطان قیلولہ نہیں کرتے

 

159

سب سے مضبوط کڑا ایمان کا یہ کہ اللہ کے لیے دوستی رکھنا

 

162

اکھٹے کھانا کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لے کر کھایا کرو

 

168

جب تک نبی اکرمﷺ پر درود  نہ بھیجا جائے کوئی دعا قبول نہیں ہوتی

 

176

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28646
  • اس ہفتے کے قارئین 243971
  • اس ماہ کے قارئین 1043612
  • کل قارئین98108916

موضوعاتی فہرست