#497.02

مصنف : رئیس احمد ندوی

مشاہدات : 60612

اللمحات جلد 3

  • صفحات: 380
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17100 (PKR)
(جمعہ 18 جنوری 2013ء) ناشر : ادارہ بحوث الاسلامیہ بنارس

مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

3

تقریظ

 

6

تمہید از مصنف

 

7

آغاز کتاب

 

8

ایمان میں کمی بیشی کے معتقد معاصرین ابی حنیفہ

 

17

سویدبن سعید انباری کا ترجمہ

 

17

اہل سنت اور مرجیہ کی تعریف امام وکیع کی زبانی

 

18

عبداللہ بن ادریس کے تبصرہ مذکور کی سند کی تصحیح

 

19

رائے ابی حنیفہ کی مدح ابن المبارک کی زبانی

 

39

مصنف انوار کی تکذیب حقائق کا ایک انداز

 

53

مصنف انوار کی تاویل مذکور کی تکذیب

 

59

رائے ابی حنیفہ پر مسادر وراق کا اظہار خیال

 

63

ائمہ ثقات کے بیان کو جھوٹ کہنے والے خود جھوٹے ہیں

 

76

امام صاحب کو ابن المبارک نے کیوں متروک قرار دیا؟

 

79

امام صاحب پر امام علی بن عثام کی تجریح

 

82

امام صاحب کو ترک ابن المبارک کے بعض دیکر اسباب

 

95

امام ثوری سے امام صاحب کا علمی استفادہ

 

99

امام فزاری کی روایت کے متابع  وشواہد

 

103

مصنف انوار کی ایک گل افشانی

 

110

فضائل ابی حنیفہ سے متعلق دوسری روایت پر نظر

 

115

امام ابوبکر بن عیاش کی مدح ابی حنیفہ

 

129

امام صاحب اور قلت روایت

 

146

احیاء العلوم للغزالی میں امام صاحب کا ذکر

 

156

مصنف انوار کے ایک تجدیدی کارنامے کا ذکر

 

181

تذکرہ ابن خراش

 

185

ابن حجر مکی کی علمی بے مائیگی اور مفلسی

 

199

وفات ابی حنیفہ

 

216

مصنف انوار کی ایک نئی دریافت اور شکوہ محدثین

 

256

خلاصہ کلام

 

293

اما زفر (مولود 116ھ ومتوفی 158ھ عمر بیالیس سال)

 

296

اسم ونسب

 

296

امام زفر کی جائے ولادت وجائے سکونت

 

297

امام زفر کا فقہی مذہب

 

314

امام زفر کے قاضی بصرہ ہونے پر بحث

 

326

کیا حجاج بن ارطاۃ بدزبان تھے؟

 

348

امام زفر كی ہجو ملیح

 

358

مدح زفر میں امام وکیع سے مروی ایک روایت

 

362

امام زفر کو عہدہ قضاء کی پیشکش

 

369

امام زفر کے اساتذہ اور تلامذہ

 

371

وفات ابی حنیفہ سے متعلق امام زفر کا بیان

 

374

خلاصہ بحث

 

378

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7130
  • اس ہفتے کے قارئین 246844
  • اس ماہ کے قارئین 1275009
  • کل قارئین96926853

موضوعاتی فہرست