#1512

مصنف : ڈاکٹر امجد احسن علی

مشاہدات : 22306

الحجامۃ ، حجامہ علاج بھی سنت بھی

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7120 (PKR)
(منگل 11 مارچ 2014ء) ناشر : گابا سنز اردو بازار کراچی

انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالی نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے  جیسے کہ  ارشاد نبویﷺ  ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے  یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی  اور کسی  نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں  فاضل مرتبین نے    مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور  صحت کے بنیادی  اصول قرآن  وحدیث کی روشنی میں  ذکر کرنےکے بعد  احادیث کی روشنی میں  حجامہ  کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے  ثابت کیاکہ   حجامہ کے ذریعے  علاج سنت  نبوی ﷺہے   اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ  کے ذریعے ممکن ہے  اور  جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے  ان  کا  بھی ذکر کردیا ہے  اور آخر میں  تصاویر کی مدد سے  ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے  جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔   الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن  وحدیث کی روشنی میں یہ  ایک  جامع کتاب ہے۔(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

طبیب کو مریض کی خدمت سے اللہ مل جاتا ہے

 

8

مریض کی خدمت اور عیادت کے فضائل

 

10

صحت کے بنیادی اصول قرآن وسنت کی روشنی میں

 

15

خلاصہ کے طور پر صحت کے کچھ بنیادی اصول

 

49

حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺ کی روشنی میں

 

50

حجامہ سے جادو کا علاج

 

54

عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا

 

54

حجامہ کے فوائد

 

56

وہ مقامات جہاں آپﷺ نے خود حجامہ کروایا

 

63

امراض قلب

 

64

اعصابی امراض

 

71

نفسیاتی امراض

 

82

سینے کے امراض

 

89

معدہ کے امراض

 

94

جگر اور پتے کی بیماریاں

 

111

لبلبہ کی بیماریاں

 

115

جوڑوں کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کے امراض

 

116

درد

 

128

ہارمونوں کے امراض

 

134

نظام تولیدگی کی بیماریاں

 

137

عورتوں کے امراض

 

141

گردے ، مثانے ، غدہ قدامیہ فوطہ کی بیماریاں

 

147

آنکھوں کے امراض

 

153

کان ، ناک اور گلے کے امراض

 

154

دانتوں کے امراض

 

160

جلد کے امراض

 

161

آرائش حسن کے لیے حجامہ

 

168

زہر سے پیدا ہونے والے امراض

 

169

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29579
  • اس ہفتے کے قارئین 222841
  • اس ماہ کے قارئین 1251006
  • کل قارئین96902850

موضوعاتی فہرست