#3300.08

مصنف : امام احمد بن حنبل

مشاہدات : 6073

الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔9

  • صفحات: 772
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 27020 (PKR)
(جمعرات 28 جنوری 2016ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ امام صاحب نے 77 سال کی عمر میں 12 ربیع الاول 214ھ کوانتقال فرمایا۔ اس پر سارا شہر امنڈ آیا۔ کسی کے جنازے میں خلقت کا ایسا ہجوم دیکھنے میں کبھی نہیں آیا تھا۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازہ کے مطابق تیرا لاکھ مرد اور ساٹھ ہزار خواتین تھیں۔ (وفیات الاعیان : 1؍48) حافظ ابن کثیر﷫ فرماتے ہیں کہ امام صاحب کایہ قول اللہ تعالیٰ نےبرحق ثابت کردیا کہ: ’’ان اہل بدع ،مخالفین سے کہہ دوکہ ہمارے اور تمہارے درمیان فرق جنازے کے دن کا ہے (سیراعلام النبلاء:11؍ 343) امام صاحب نے کئی تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ ان کی سب سے مشہوراور حدیث کی مہتم بالشان کتاب ’’مسنداحمد‘‘ ہے۔ اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں روایات کی تعداد چالیس ہزار ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی﷫ نے اس کو کتبِ حدیث کے دوسرے درجہ کی کتابوں یعنی سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور جامع ترمذی کے ہم پایہ قرار دیا ہے۔ مسنداحمد کی اہمیت کی بنا پر ہر زمانہ کے علما نے اس کے ساتھ اعتنا کیا ہےاور یہ نصاب درس میں بھی شامل رہی ہے۔ بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیا۔ بعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نے اطراف الحدیث کا کام کیا۔ مصر کے مشہور محدث احمد بن عبدالرحمن البنا الساعاتی نے الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني کے نام سے مسند احمد کی فقہی ترتیب لگائی اور بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے۔ اور شیخ شعیب الارناؤوط نے علماء محققین کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر الموسوعة الحديثية کے نام سے مسند کی علمی تخریج او رحواشی مرتب کیے جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔ مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں بھی ڈھالا جاچکا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسند احمد امام احمد بن حنبل‘‘ مسند احمد کا 12 جلدوں پر مشتمل ترجمہ وفوائد ہیں۔ مترجمین میں پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی﷾ (سابق شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) شیخ الحدیث عباس انجم گوندلوی﷾، ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ تخریج وتحقیق اور شرح کا کام جناب ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کی کاوش ہے۔ موصوف نے آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتوضیح کی ہے اورمختلف فیہ مسائل میں زیادہ ترصرف راحج قول پیش کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ شرح میں شیخ ناصر البانی ﷫ کے بعض فقہی مباحث بھی موجود ہیں ۔فوائد میں امام البانی ﷫ جیسے محققین پر اعتماد کرتے ہوئے احادیث صحیحہ کاذکر کیاگیا ہے۔ احادیث کی تخریج، صحت وضعف کاحکم لگاتے وقت ’’الموسوعۃ الحدیثیۃ‘‘ کو سامنے رکھاہے۔ اور بعض مقامامات پر حکم لگاتے وقت شیخ البانی کی رائے کو ترجیح دی ہے۔ کتاب کے آخر میں الف بائی ترتیب کے ساتھ احادیث کے اطراف قلمبند کردئیے گئےہیں۔ تاکہ قارئین آسانی کےساتھ اپنے مقصد تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اور اسے شیخ احمد عبدالرحمن البنا کی فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کر کے شائع کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مولانا حافظ عبد اللہ رفیق﷾ (شیخ الحدیث جامعہ محمد یہ لوکوورکشاپ، لاہور) کو جنہوں نے اس کتاب پرنظرثانی فرماکر اس میں موجود نقائص کو دور کرنے کی بھر پور سعی کی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازے جناب شیخ الحدیث ومفتی پاکستان حافظ عبدالستار حماد﷾ کوکہ جنہوں نےاپنی نگرانی میں مسند احمد کا ترجمہ بزبان اردو کروانے کی ذمہ داری لی۔ جو کہ بعد میں یہ سعادت محمد رمضان محمدی صاحب کے حصہ میں آئی جن کی نگرانی میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں۔ دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری﷾ (ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز، لاہور) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔ اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا 35 کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ، لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ ضخیم کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کے لیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

محبت او رصحبت کے مسائل

 

اللہ تعالی اور اس کے رسول سے محبت کرنے کے وجوب اور اس کی ترغیب دلانے کابیان

21

نیک بندوں سے اللہ تعالی کی محبت کابیان

24

نیکو کاروں سے محبت کرنے ان کی صحبت اختیار کرنے ان کے ساتھ بیٹھنے ان کی زیارت کرنے اور ان کی عزت کرنے اوران کو تکلیف نہ دینے کی تر غیب کابیان

27

اللہ تعالی کے لیے محبت کرنے اور بغض رکھنے کی ترغیب او رایسا کرنے پر برانگخیتہ کرنے کابیان

32

اللہ تعالی کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے ثواب او ران کے لیے اللہ تعالی کے ہاں تیا ر کیے گئے اجر عظیم او رہمیشہ کی نعمت کابیان

38

آدمی کااپنے محبوب کو محبت کے بارے میں بتلانے کابیان

42

اللہ تعالی کے لیےصحبت اور بھائی چارے کے حقوق کابیان

43

کسی ساتھی کی زیارت اوراس مریض ہوجانے کی صورت میں اس کی تیمارداری کی ترغیب دلانے کابیان

45

مطالق طور پر مریض   کی عیادت کرنے کی ترغیب اور اس عمل   کے ثواب کابیان

47

مریض کے لیے دعا ئیہ کلمات کہنے کی اوروہ کلمات اداکرنے کی ترغیب کابیان جومریض خود کہے گا

50

مجالس او ران کے آداب کابیان

 

ضرورت کے علاوہ راستوں میں بیٹھنے کی ممانعت کابیان

53

بہترین اوربدترین مجلسوں کابیان

55

مجلس میں آنے والے کے مخصوص آداب کابیان

59

مجلس میں موجود لوگوں کے ساتھ خاص آداب

62

مجلس کو برخاست کرتے وقت کااذکار کابیان

67

اس چیز کابیان کہ لوگوں س ےعلیحدگی بہتر ہے یا ان میں گھل مل کررہنا؟

69

نیکی کاحکم دینے او ربرائی سے منع کرنے کے مسائل

 

اس چیز کی ترغیب دینے اوراس کی فضیلت او رایسا کرنے والے کے ثواب کابیان

72

نیکی کاحکم دینے اور برائی سے روکنے کے واجب ہونے ایسا کرنے پر ابھانے اور اس معاملے میں سختی کابیان

74

اس واجب کو ادا نہ کرنے والی ہرامت کی ہلاکت کابیان

79

ترغیبات میں آداب،مواعظ ،حکمتوں او رجوامع الکم کی جامع کتاب

 

باب اول میں مفرداتسے ،باب دوم میں ثنا ئیات سے او رباب سوم میں ثلاثیات سے ابتدا ء کی جائے گی ،علی ہذالقیاس

85

مفردات کابیان

85

ثنائیات کابیان

88

عدد سے شروع ہونے والی ثنائیات کابیان

92

ثلاثیات کابیان

93

عدد سے شروع ہونے والی ثلاثیات کابیان

100

رباعیات کابیان

107

عدد کے ساتھ شروع ہونے والی رباعیت کابیان

111

خماسیات کابیان

116

عدد سے شروع ہونے والی خماسیات کابیان

117

سداسیات کابیان

122

عددسےابتداء ہونے والی سدایات کابیان

123

سباعیات کابیان

125

ثمانیات کابیان

128

عشاریات او راس سے بھی زائد امور کابیان

128

عورتوں او ران کو جنت میں داخل کرنے والے اعمال کابیان

132

خاتمہ :مثال کے طور پر بیان کی جانے والی باتیں

138

کبیرہ گناہوں اور دوسر ی نافرمانیوں سے متعلقہ مسائل

 

ایسے امور کی ترہیب کابیان جن کاتعلق بڑی نافرمانیوں سے ہے اور ان کو اکٹھا بیان کیا گیا ہے نیز ان کے فاعل کی وعید کابیان

153

والدین کی نافرمانی سے ترہیب کابیان

159

قطع رحمی سے ترہیب کابیان

162

ہمسائے کو تکلیف دینے سے ترہیب او راس معاملے میں سختی کابیان

165

ریا کاری سے ترہیب کابیان یہی شر ک خفی ہے ہم اس سے اللہ تعالی کی پناہ مانگتے ہیں

169

نسب وغیرہ کے معاملے میں آباء پر مفاخرت کرنے سے ترہیب کابیان

187

نفاق سے ترہیب اور منافقوں اور ان کی خصلتوں اور دورخے آدمی کابیان

193

دھوکے عہد توڑنے او راس کو پورا نہ کرنے سے ترہیب کابیان

199

ظلم ،باطل اوران دونوں پر مدد کرنے سے ترہیب کابیان

202

حسد ،بغض اور دھوکے سے ترہیب کابیان

206

مسلمان سے قطع تعلقی کرنے اس کو گھبرانے اور نقصان پہنچانے سے ترہیب کابیان

209

جاسوسی کرنے اورسوئے ظن رکھنے سے ترہیب کابیان

215

اس غنی سے ڈرانے کابیان جس کے ساتھ حرص ہو

217

مال کے حرص کرنے سے ڈرانے کابیان

222

موت اور امید کابیان

230

محمد ﷺ کی امت کی عمروں کابیان

232

لالچ اور بخل سے خوف دلانے کابیان

235

صغیرہ گناہوں کو حقیر سمجھنے سے ترہیب کابیان

238

خاوند او راس کی بیوی اور خادم اوراس کے آقا کے درمیان جدائی ڈالنے سے ترہیب کابیان

241

شبے والے مواقع او رشک والے مقامات سے ترہیب کابیان

242

نسب پر بھروسہ کرتے ہوئے عمل چھوڑدینے سے ترہیب کابیان

245

زبان کی آفتوں کے مسائل

 

کثرت کلام سے ترہیب اور خاموشی کابیان

248

خاموشی کابیان

254

غیبت اور بہتان سے ترہیب کابیان

255

چغلخور ی سے ترہیب کابیان

260

جھوٹ سے ترہیب کابیان

263

ان لوگوں کابیان جن کو جھوٹا قراردیا گیا ہے

266

ان امور کابیان جن میں جھوٹ بولناجائز ہوتا ہے

266

رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ لولنے سے ترہیب اوراس بارے میں سختی کابیان

269

مذاق کابیان نیز اس میں جھوٹ بولنے سے ترہیب کابیان

271

جھگڑاکرنے سےترہیب کابیان

276

باچھین ہلاکر تکلیف وتصفع سے گفتگو کرنے سے ترہیب او رواضح باتوں کابیان

280

بدگوئی اورجھوٹ پر مشتمل اور اللہ تعالی سے دو رکردینے والے شعروں سے ترہیب کابیان

285

شرعی مصلحت کی خاطر شعروں کے جواز کابیان

288

لبید اور امیہ بن ابی صلت کے اشعار کابیان

289

سیدنا عبداللہ بن رواحہ اور سیدناحسان بن ثابت کے اشعار کابیان

291

منہی عنہ او ر ممنوعہ امور کابیان

293

شروع میں وہ احادیث بیان کی جائیں گی ،جو ایک ایک چیز بر مشتمل ہیں ،پھر دو دو والی پھر تین تین والی علی ہذالقیاس

293

مفردات کابیان

293

دودوامور کابیان

295

دوکے عددسے شروع ہونے والے دودوامورکابیان

296

تین تین امورکابیان

296

تین کے عدد شروع ہونے والے تین تین امور کابیان

300

چارچار امور کابیان

306

چار کےعدد شروع ہونے والے چارچار امور کابیان

308

پانچ پانچ امور کابیان

310

عدد سے شروع ہونے والے پانچ پانچ امو رکابیان

314

چھ چھ امو ر پر مشتمل احادیث کابیان

315

سات سات امور کابیان

317

سات کے عدد سے شروع ہونے والے سات سات امو ر والی احادیث کابیان

319

آٹھ آٹھ امو ر پر مشتمل احادیث کابیان

319

آٹھ کے عدد سے شروع ہونے والے آٹھ آٹھ امو ر پر مشتمل احادیث کا بیان

322

دس دس امو ر پر مشتمل احادیث کابیان

322

دس کے عدد سے شروع ہونے والے دس دس امور کابیان

323

تعریف اور مذمت کی کتاب

 

تعریف کی جائز صورتوں کابیان

326

تعریف کی ناجائز صورتیں

329

عورتوں کی مذمت کابیان

332

عبداللہ بن اہواعشی اور ان کی بیوی معاذہ کاقصہ

337

عورتوں کا امو رکی دلایت کے لیے نااہل ہونا

339

مال کی مذمت کابیان

340

دنیا کی مذمت کابیان

347

اللہ تعالی کے ہاں دینا کی مثال او راس پر اس کاحقیر ہونا

353

عمارتوں کی مذمت کابیان

356

بازاروں اور کچھ دوسرے مقامات کی مذمت کابیان

359

لعنت کرنے سے ممانعت او راس سے ترہیب کابیان

361

ان افراد کابیان ،جن پر اللہ اور اس کے رسو ل نے لعنت کی

365

اس شخص کابیان کہ جس پر نبی کریم ﷺ لعنت کریں ،یا اس کو برابھلاکہیں، یا اس پر بددعا کریں ، جبکہ وہ اس کامستحق نہ ہوتو یہ چیز اس کے لیے پاکیزگی ،اجر او ررحمت کاباعث ہوگی

370

اونٹ اور مرغ پر لعنت کرنے کابیان

375

مسلمان کو گالی دینے او راس سے قتال کرنے سے ترہیب کابیان او ریہ وضاحت کہ اس چیز کا گناہ ابتداء کرنے والے پر ہوگا جب تک مظلوم زیادتی نہ کرے

377

زمانے ہوا او رمرغ   کو برابھلاکہنے سے ممانعت کابیان

381

چہرے پر مارنے ،چہر ے کو برابھلا کہنے اور اس پر وغنے سے ممانعت کابیان

383

توبہ کی کتاب

 

توبہ کے حکم اور اس کی وحہ سٰے اللہ تعالی کااپنے مومن بندے سے خوش ہونے کابیان

388

اس زمانے کے تعین کابیان جس میں توبہ قبول ہوتی ہے

386

توبہ کی کیفیت او راس چیز کابیان کہ توبہ کا ارادہ کرنے والاکیا کرے

398

گہنگار کازیادہ گناہوں کی وجہ سے ناامید نہ ہونے کابیان ،جب تک وہ توحید پر ست ہو

402

اس شخص کاقصہ جس نے پہلے ننانوے قتل کیے ، پھر سو پورا کردیا

405

توحید پرست بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کےبیان کے ابواب

407

اس چیز کابیان کہ اللہ نے اپنے مخلوقات کے دلوں میں جو رحمت دویعت رکھی ہے یہ اس کی رحمت کا(100واں )حصہ ہے

408

اس حدیث کابیان کہ کسی کو اس کاعمل نجات نہیں دلائے گا

410

اس چیز کابیان کہ توحید پرستوں کو اللہ تعالی کی رحمت سے ناامید نہیں ہوناچاہیے او راس میں امت محمدیہ کے لیے خوشخبری ہے

415415

اللہ ہر چیز کو پیداکرنے والاہے اور ہر چیز پر کار سازہے

418

جہاں کی تخلیق کی کتاب

 

مخلوقات میں پہلی چیز کابیان اور اس میں پانی ،عرش، لوح محفوظ اور قلم کاذکر ہوگا

418

اس چیز کابیان کہ جنت اور جہنم کو پیداکیا گیا ہے اور وہ اب موجود ہیں

422

ساتوں آسمانوں، زمینوں اوران کے درمیان والی چیزوں کابیان

424

پہاڑوں ،لوہے،آگ، ہوا،زمانے ،دن اور رات کو پیداکرنے کابیان

430

سمندورں اور دریاؤں کابیان

431

سورج ،چاند اور ستاروں کابیان

433

بادل ،گرج اور ہواؤں کابیان

437

بادل ، بارش ،اولے او رموسم سرداکابیان

441

فرشتوں کی تخلیق کابیان

444

جنوں کی تخلیق اوران سے متعلقہ دوسر ے امور کابیان

154

جنوں کے ایک گروہ کے اسلام لانے ان کےنبی کریم ﷺ کے سانے آنے اورآپ ﷺ سے قرآن سننے کابیان

461

ارداح،آدم،﷤اوران کی اولاد کی تخلیق کابیان

466

سیدہ حواہ ﷤ کی تخلیق کابیان

469

آپ ﷺ کے اس فرمان کابیان کہ ’’پہلے انکار کرنے والے آدم ﷤ ہیں‘‘

470

اللہ تعالی ٰ کے فرمان:(أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ)کابیان

471

جنین کی تخلیق اور رحم اس کی تکوین کابیان

474

آدم عل﷤ کی خطا کے سبب ان کے جنت سے نکلنے اوران کی نبوت کی دلیل کابیان

476

آدم ﷤ اور موسی ٰﷺکے جھگڑے کابیان

479

آدم ﷺکے بیٹوں قابیل اور ہابیل وغیرہ کابیان

480

آدم﷤ کی وفات ،غسل ،تکفین ، نماز او رتدفین کابیان

482

انبیائے کرام ﷩کے واقعات کابیان

 

انبیاء ورسل کی تعداد اوران سے متعلقہ دوسرے امورکابیان

483

اللہ کے نبی ادریس ﷺ‎﷤اور اللہ تعالی کے فرمان(وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا)کابیان

487

اللہ کے نبی نوح ﷤ اوراللہ تعالی کے اس فرمان (وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا)کابیان

488

نوح﷤ کی اولاد اور وفات کے وقت ان کی اپنی اولاد کوکی گئی وصیت کابیان

489

ہود﷤ کابیان

491

اللہ کے نبی صالح ﷤ کاذکر

494

غزوہ تبوک والے سال نبی کریم ﷺ کاحجر وادی سے گزرنا، جس کا تعلق ثمود کی زمین سے ہے

496

ابراہیم خلیل﷤ اوران کی فضیلت کابیان

498

ابراہیم ﷤ کاشام کے شہروں کی طرف ہجرت کرنے ، راستے میں مصر کے شہروں میں داخل ہونے اور سیدہ سارہ ﷤ کامصر کے بادشاہ کے ساتھ قصے کابیان

500

ابراہیم ﷤ کااپنے بیٹے اسماعیل ﷤ اوران کی ماں سیدہ ہاجرہ ﷤ کے ساتھ مکہ مکرمہ کے علاقے کے فاران کے پہاڑوں کی طرف ہجر ت کرنا اور اس کے سبب سے زمزم کاوجود میں آنا اور بیت عیتق کا تعمیر ہونا

503

ابراہیم ﷤ کاحلیہ مبارک ،اسحاق کی پیدائش ،سیدہ سارہ ﷤ کی اور پھر ابراہیم ﷤ کی وفات کابیان

514

اللہ کے نبی لوط﷤ اوراللہ تعالی کے فرمان (قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ)کابیان

515

اللہ کے خلیل ابراہیم ﷤ کی اولاد کے ذکر اوراللہ تعالی کے فرمان (وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ)کابیان

517

اللہ کے نبی اسماعیل ﷤ اوران کی فضیلت کابیان

517

اللہ کے نبی اسحاق ﷤ اور پھر یعقوب ﷤ کے ذکر کابیان

517

یوسف ﷤ کاذکر

518

اللہ کے نبی ایوب ﷤ کا ذکر

519

اللہ کے نبی یونس ﷤ کاذکر

519

مچھلی والے یونس ﷤ کی دعا اوران کے حج کاذکر

521

اللہ کے نبی موسی بن عمران ﷤ کے ذکر کے ابواب

523

اللہ کے نبی موسی ﷤ کی فضیلت اور بیچ میں ہمارے نبی ﷺ کی فضیلت کابیان

523

اللہ کے نبی موسی ﷤ کی تخلیقی صفات اوران کے حج اور روزے کابیان

527

موسیٰ ﷤ کاپتھر کے ساتھ واقعہ

529

فرعون اوراس کے لشکر وں کی ہلاکت اور جبریل ﷤ کااس کے منہ میں مٹی ٹھونسنے کابیان

531

موسیٰ ﷤ کابنی اسرائیل کے ساتھ قصہ جب انھوں نے کہا’’اے موسی ٰہمارا بھی ایک معبود بنادے ،جیسے ان کے معبود ہیں‘‘

532

کلیم اللہ ﷤ کی عدم موجودگی میں بنی اسرائیل کابچھڑے کی عبادت شروع کردینا اوراس چیز کو دیکھ کر موسی ٰ ﷤ کاتورات کی تختیوں کو پھینک دینااوران کاٹوٹ جانا

533

بنواسرائیل کی بزدلی اورجبار قوم کے ساتھ لڑنے سے ان کے خوف کابیان

534

موسی ٰ﷤ کاخضر ﷤ کے ساتھ واقعہ

535

قارون کادھنسنا اور موسی ٰ﷤ کی اس کے ساتھ قصہ

539

قارون ،فرعون اور ہارون کی مذمت کابیان

541

موسی ٰ ﷤ کا ملک لموت کے ساتھ قصہ ،نیز ان کی وفات اورقبر کا بیان

542

یوشع بن نون ﷤ کی نبوت اور موسی ٰ﷤ اورہاورن ﷤ کی وفات کے بعد ان کابنی اسرائیل کی ذمہ داریاں اداکرنے اوران کے معجزے کابیان

544

بنی اسرائیل کابیت القدس میں داخل ہونے اور اللہ تعالی کے فرمان(وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ)کابیان

547

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20588
  • اس ہفتے کے قارئین 282398
  • اس ماہ کے قارئین 768590
  • کل قارئین97833894

موضوعاتی فہرست