#3623

مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

مشاہدات : 6877

اہل حدیث کا مذہب ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 107
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2675 (PKR)
(پیر 18 اپریل 2016ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور

مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا لیکن اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا اقرار کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ضرورت اس امر کی مسلمانوں کو اس تقلیدی گروہ بندی سے نجات دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔مسلک اہل حدیث در اصل مسلمانوں کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک حقیقی دعوت پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنیٰ حدیث والے اوراس سے مراد وہ افراد ہیں جن کے لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث سے مراد وہ دستورِ حیات ہےجو صرف قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اہل حدیث کا مذہب‘‘ مناظر اسلام شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری ﷫ کی تالیف ہے ۔اس کتاب میں مولانا موصوف نے مسلک اہل حدیث کی پوری نشاندہی کی ہے او راہل حدیث کےبارے میں غیروں کی غلط فہمی کوبھی بڑے احسن انداز میں دور کیا ہے ۔امید ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ انصاف پسند قارئین کے لیے چراغ راہ ثابت ہوگا اور وہ صحیح اسلامی عقائد کو اپنا کر سعادت دارین سے اپنا دامن بھر لیں گے ۔پہلے یہ کتابچہ ادارہ اشاعۃ السنۃ،لاہور نے 1970میں شائع کیا ہے۔زیر نظر ایڈیشن اسی کتابچہ کا جڈید ایڈیشن ہے اسے دارالکتب السلفیہ،لاہور نے2006ء شائع کیا ہے اور اس میں مصنف مرحوم کے خود نوشت سوانح حیات بھی شامل کیے ہیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض احوال

7

مصنف مرحوم کے خود نوشت سوانح حیات

8

دیباچہ

17

اہل  حدیث

21

توحید

21

رسالت او رولایت

22

توہین  سلف

23

علم غیب

24

استمداد بالغیر

30

خلافت راشدہ

35

وراثت انبیاء ؑ

41

اتباع سنت او راجتناب بدعت

44

نذرلغیر اللہ

53

ختم حضرت علیہ السلام

55

ختم حضر ت پیر صاحب رحمتہ اللہ علیہ

56

ختم حضرت نقشبند ﷫

56

ختم حضرت مخدوم صاحب کشمیری

56

ختم حضرت شیخ نور الدین مرحوم کشمیری

56

ختم حضرت امیر کبیر مرحو م کشمیری

56

تقلید شخصی

58

قراءات فاتحہ خلف الامام

64

رفع الیدین

68

آمین بالجہر

72

اظہار تشکر

75

سینہ پر ہاتھ باندھے

75

وجوب جمعہ او رظہر احتیاطی

76

خطبہ میں وعظ

80

مسئلہ تراویح

86

ایک مجلس کی تین طلاقیں

90

مفقود الخبر کی بیوی کاحکم

94

فتوی

96

اہلحدیث کیوں اہل حدیث ہیں

97

اہل حدیث کے مذہب کابانی کون ہے

99

خلاصہ مذہب اہل حدیث

100

سرکاری دفتروں میں اہل حدیث کو وہانی لکھنے کی ممانعت

100

اتباع حدیث کی تاکید

101

محدثین کرام

102

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 82
  • اس ہفتے کے قارئین 239796
  • اس ماہ کے قارئین 1267961
  • کل قارئین96919805

موضوعاتی فہرست