#3930

مصنف : محمد تقی امینی

مشاہدات : 8815

احکام شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت

  • صفحات: 308
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7700 (PKR)
(بدھ 03 اگست 2016ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

معاشرے کی حالت ہمیشہ یکساں نہیں رہتی،بلکہ اس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، یہ تبدیلی کبھی معمولی ہوتی ہے جو حالات کے اتار چڑھاو سے رونما ہوتی ہے اور کبھی ہمہ گیر ہوتی ہے  جو ایک دور کے بعد دوسرے دور کے آنے سے ظہور پذیر ہو جاتی ہے۔پہلی صورت میں زیادہ کدوکاوش کی ضرورت نہیں پڑتی، بلکہ چند احکام ومسائل کے موقع ومحل میں تبدیلی سے کام چل جاتا ہے۔لیکن دوسری صورت میں چند مسائل پر بات ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے قانونی نظام کو نئے انداز میں ڈھالنے اور نئے قوانین وضع کرنے کی ضرورت  ہوتی ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس نے عبادت،سیاست ،عدالت اور تجارت سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اور یہ ایک عالمگیر مذہب ہے جو تاقیامت پیش آنے والے مسائل کا حل اپنے پاس رکھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" احکام شرعیہ میں حالات وزمانہ کی رعایت " مسلک دیو بند سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا محمد تقی امینی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے تاریخ اسلام کی روشنی میں اسلام کی اسی عالمگیریت کو بیان کیا ہے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

17

قرآن حکیم سےحالات وزمانہ کی دعایت کاثبوت

26

سیاست شرعیہ کی بحث

100

سنت سے حالات زمانہ کی رعایت کاثبوت

119

صحابہ کرام کی زندگی سےحالات وزمانہ کی رعایت کاثبوت

135

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11774
  • اس ہفتے کے قارئین 251488
  • اس ماہ کے قارئین 1279653
  • کل قارئین96931497

موضوعاتی فہرست