#5275

مصنف : عبد الحمید جودۃ السحار

مشاہدات : 7052

ابوذر غفاری

  • صفحات: 163
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4075 (PKR)
(منگل 20 فروری 2018ء) ناشر : گڈ بکس

آج کا دور مصرفیتوں کا دور ہے۔ ہماری معاشرت کا انداز بڑی حد تک مشینی ہو گیا ہے۔ زندگی کی بدلتی ہوئی قدروں سے دلوں کی آبادیاں ویران ہو رہی ہیں۔ فکرونظر کا ذوق اور سوچ کا انداز بدل جانے سے ہمارے ہاں ہیرو شپ کا معیار بھی بہت پست سطح پر آگیا ہے۔ آج کھلاڑی‘ ٹی وی اور بڑی سکرین کے فن کار ہماری نسلوں کے آئیڈیل اور ہیرو قرار پائے ہیں جس کی وجہ سے ماضی کے وہ عظیم سپوت اور روشنی کی وہ برتر قندیلیں ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔ آج بڑی شدت سے اس بات کی ضرورت ہے کہ عہد ماضی کے ان نامور سپوتوں اور رجال عظیم کی پاکیزہ سیرتوں اور ان کے اُجلے اُجلے کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی حوالے سے ہے جس میں حضرت ابو ذر غفاریؓ کی سیرت اور ان کے کردار کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ صحابہ کرامؓ کی باکمال جماعت ان قدسی صفات انسانوں پر مشتمل تھی جن کے دلوں کی سر زمین خدا خوفی‘ خدا ترسی‘ جود وسخا‘ عدل ومساوات صدق وصفا اور دیانت داری سے مرصع ومزین تھی۔ صحابہ میں سے ایک بے مثال‘ حق کی تلاش میں مسلسل سر گرداں اور دنیا وآخرت کی سرفرازیوں سے نوازے جانے والے حضرت ابو ذر غفاریؓ بھی ہیں۔ یہ کتاب سلاست اور روانی کی عجب شان رکھتی ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ ابوذر غفاریؓ ‘‘ عبد الحمید جودۃ السحار کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

ناشرکی بات

5

مقدمہ

7

شعاع ور

9

طلوع سحر

21

بانسری سدانہیں بجتی

33

مدینہ میں اسلام

37

غفارکو خدابخشے

42

مدینہ کی طرف روانگی

45

اصحاب صفہ

47

نصیحت

50

جانب مکہ

55

ابوذرؓہی ہو

60

لبیک

67

ابوبکرؓ

82

قفل فتنہ

87

محدث ابوذرؓ

92

سرکش

95

اشتراکی

98

بغاوت

106

دیس نکالا

113

ربذہ میں

118

دراالبقاءکی طرف

125

اسلام میں اشتراکیت

128

جدیداقتصادی مذاہب

128

تاجرانہ مذہب

128

آزادنہ مذہب

129

اشتراکیت

130

فاشیت

131

اشتراکیت اسلامی رکن ہے

132

اسلامی اورموجودہ اشتراکیت میں فرق

135

رسول اللہﷺ کےدورمیں مال کی تقسیم

137

قانون وراثت

138

اسلامی اشتراکیت سےبچاؤ

139

عہدعمرؓمیں اشتراکیت

140

دفترمال کاقیام

141

تقسیم اراضی

142

حکومت اسلامیہ کامیزانیہ

143

خراج

143

جزیہ

145

زکوۃ

146

زرصلح

146

غنیمت

147

عشر

148

مصارف

148

معمربچےمریض اوربےکار

149

سربیفرڈگ کی تجاویز

150

اسلامی اشتراکیت حضرت عمرؓکےبعد

152

اسلامی اشتراکیت کاروشن زمانہ

153

عطیات میں اضافہ بیگار کی بندش ارولنگر خانے

158

اشتراکیت عمرمثالی اشتراکیت تھی

158

اسلام کی معنوی اشتراکیت

159

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10579
  • اس ہفتے کے قارئین 84873
  • اس ماہ کے قارئین 571065
  • کل قارئین97636369

موضوعاتی فہرست