#5709

مصنف : احمد شاکر

مشاہدات : 12947

آثار حنیف بھوجیانی جلد اول

  • صفحات: 458
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11450 (PKR)
(جمعہ 22 فروری 2019ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی﷫ (1909۔1987)ضلع امرتسر کے ایک گاؤں’’ بھوجیاں‘‘ میں 1909ءکوپیداہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی میاں صدرالدین حسین اور مقامی علماء  کرام  سے حاصل کی ۔اس کےبعد  پندرہ سولہ برس  کی عمر  میں مدرسہ حمیدیہ ،دہلی میں   داخل ہوئے او روہاں مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی اور ابوسعید شرف الدین دہلوی سے   بعض متداول درسی کتب  اور حدیث کا درس لیا ۔بعد ازاں لکھو کے  اور گوندالانوالہ  کے اہل حدیث مدارس میں علوم دینیہ کی تکمیل کی جہاں مولانا عطاء اللہ  لکھوی اور  حافظ محمد گوندلوی ان کے اساتذہ میں  شامل تھے ۔مولانا  نے عملی زندگی  کاآغاز اپنے  گاؤں کے اسی  مدرسہ  فیض الاسلام میں بطور مدرس کیا جس میں  انہوں نے  خود ابتدائی تعلیم حاصل کی  تھی ۔لیکن چند ماہ  قیام کے بعد  گوجرانوالہ تشریف گئے او رمختلف مدارس میں  تدریسی فرائض سرانجام  دیتے رہے ۔سالانہ تعطیلات  گزارنے گاؤں  گئے ہوئے تھے کہ  ہندوستان تقسیم ہوگیا ۔مولانا ہجر ت کر کے پاکستان آگئے اور اپنے  پرانے تعارف  وتعلق کےتحت گوندلانوالہ میں سکونت اختیار کی ۔ اسی زمانے میں گوجرانوالہ سے ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کا  ڈیکلریشن حاصل کیا اور مولانا محمد  حنیف ندوی کی ادارت میں   9اگست 1949ء کو ’’الاعتصام‘‘ کی اشاعت  کا آغاز کیا۔اس کے بعد  آپ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل  ہوگئے اور مکتبہ السلفیہ کی  بنیاد ڈالی اور اس کے  تحت اپنے ذوق تحریر واشاعت کی تکمیل کی اور  اکتوبر 1956ء میں ایک علمی وتحقیقی مجلہ ’’رحیق‘‘ کااجراء کیا ۔جس کا مقصد اسلام کی عموماً ا ور   مسلک اہل حدیث کی خصوصاً تبلیغ واشاعت تھا،اسلام اور سلف  امت کے مسلک پر حملوں کی علمی اور سنجیدہ طریقوں  سے مدافعت بھی اس کے اہم مقاصد میں   شامل تھا ۔دینی   صحافتی حلقوں میں  ماہنامہ  ’’رحیق ‘‘ کا بڑا خیرمقدم کیا  گیا ۔لیکن  یہ مجلہ صرف تین سال  جاری رہا ہے ۔ مولانا کے تحریری سرمائے میں  سرفہرست  عربی زبان میں  سنن نسائی کا حاشیہ ’’ التعلیقات السلفیہ‘‘ ہے اس کےعلاوہ  بھی  بہت  سی کتب پر علمی  وتحقیقی  کام اور بعض کتب کےتراجم کرواکر  مکتبہ سلفیہ سے شائع کیں۔مولانا  کی علمی تحریروں،دروس اور فتاویٰ    جات کو   مولانا موصوف کےجانشین  مولانا حافظ احمد شاکر ﷾ نے  زیر نظر کتاب  ’’آثار حنیف بھوجیانی ﷫ ‘‘ میں حسن ترترتیب سے مرتب کیا ہے اور انہیں آٹھ عنوانات میں تقسیم کیا ہے۔(1) دروس قرآن وحدیث(2) فتاویٰ(3) علمی مقالات(4) ماہنامہ رحیق کےاداریے(جرعات) اور الاعتصام کے مختلف ادوار کے میں لکھے ہوئے اداریے  وشذرات(5)(مختلف کتب کےشروع میں لکھے گئے) مقدمے،تصدیرات، وتقریظات (6) (علمائے مرحومین کی تصنیفات کے شروع میں  لکھے گئے اور الاعتصام کےصفحات میں پھیلے ہوئے ) تراجم علماء واعیان (7) (ماہنامہ رحیق کے عرصہ ادارت اور الاعتصام میں علماء واحباب کی وفات پر تحریر کئے ہوئے، وفیات وتذکرے ( 8) نئی طبع شدہ کتابوں پر )تبصرے  ۔مرتب موصوف نے  تمام عنوانات کو تاریخی ترتیب کے ساتھ مرتب کیا ہے البتہ فتاویٰ کو فقہی  ترتیب سے مرتب کیا ہے یہ تحریریں 4جلدوں پر مشتمل ہیں ۔اللہ  تعالیٰ  حافظ احمد شاکر ﷾ کی صحت وعافیت والی زندگی دے اور ان کی تمام مساعی کو شرف قبولیت سے نوازے اور  مولانا  عطاء اللہ حنیف   کی   دینی   ،علمی ،دعوتی اور صحافی خدمات کو  قبول فرمائے اور  انہیں جنت الفردوس میں  اعلی ٰ مقام عطا فرمائے (آمین)(م ۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مرتب

3

خود کہی کہانی

15

مولنا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی﷫ کی جامع شخصیت

18

دروس قرآن وحدیث

 

مقدمہ

40

لا الہ اللہ کی فضیلت

45

جہاد فی سبیل اللہ

48

قتال فی سبیل اللہ

48

جہاد کے بارےمیں غلط فہمی کی بنیادی

48

جہاد کے بارے میں قرآنی آیات اور ارشادات نبویﷺ

49

شہید مرتے نہیں بلکہ زندہ جاوید ہوتے ہیں

51

مشروعیت قنوت نازلہ کا پس منظر اور بعض احکام

53

دعائے قنوت کے الفاظ ماثورہ

54

ایام جہاد کی دعائیں اور وظیفے

56

صورت محاصرہ کے وقت کی دعا

57

میدان جہاد کا نعرہ

57

غیر اللہ کے نعرے جہاد میں ناجایز ہیں

57

غیر اللہ کے نعرہ پر امام ابن تیمیہ﷫ کی ڈانٹ

58

غزوہ بدر میں رسول اللہﷺ کی دعا

58

دعا، جب مسلمانوں پر کافر کثیر فوجوں سے چڑھائی کردیں

58

مقابلے کے وقت کی اکی اور دعا

59

فتح حاصل ہونے کے بعد دعا

59

غزوہ سے منزل پر واپس آنے کی دعا

61

غازی کے استقبال کی دعا

61

جہاد کےمختلف مراتب

62

مجادین کی مالی اعانت

62

جہاد کے ذرائع

62

اللہ کی راہ میں رہنا

62

جہاد میں صبح یا شام

63

میدان جنگ کا غبار

63

پہرہ دینے والی آنکھ

63

عقوق سمیت بعض کبیرہ گناہوں کی تفصیل

64

چند ایسے گناہ جن کا ارتکاب کرنے والا مستوجب لعنت ہے

67

تزکیہ

69

لغوی معنی

71

تزکیہ کا اصطلاحی مفہوم

72

تباہ کن گناہ

73

خواتین کے بارے میں

74

یہودیوں اور کفار سے جہاد کا قرآنی حکم

76

اخلاق عالیہ کی تعلیم

78

نعمت خدا وندی اور انسان کی ذمہ داری

80

مسلمانوں پر کفار ظلم کریں تواعلان جہاد کر دیا جائے

83

معیار زندگی کی تعلیم

85

زکوۃ اور حقوق کی ادا کرنے کی تعلیم

85

عذاب الہیٰ کے دو بڑے سبب

86

عبرت

86

احکام ومسائل رمضان المبارک

87

فرضیت روزہ

87

روزہ کب شروع ہو

87

مشکوک دن میں روزہ

87

بابرکت مہینہ

87

سحری کھانا

88

نیت روزہ

88

متفرق مسائل

88

ترایح

89

تلاوت قرآن پاک

89

فضائل رمضان پر رسول اللہﷺ کا خطبہ مبارکہ

90

قرآن مجید کی تلاوت کی فضیلت

93

رمضان شریف کے آخری عشرے کے احکام وفضائل

95

قیام لیل میں مزید انہماک

95

اہل وعیال کوقیام لیل میں مصروف رکھا جائے

95

اعتکاف

96

اعتکاف کا ثواب

96

مسائل اعتکاف

97

شب قدر

97

عید الفطر کے مسائل احکام

99

مسائل عید

99

صدقہ فطر

100

قتل مسلم کا جرم عظیم

102

خون مسلم کی اہمیت

102

انسانی قتل مہلک گنا ہ ہے

102

قاتل کی زندگی تلخ ہو جاتی ہے

102

قاتل مسلم کی مغفرت سخت خطرے میں ہے

103

قتل مسلم کا اشارہ بھی سنگین جرم ہے

103

قاتل ومقتول اللہ کے حضور

103

حج وعمرہ کا ثواب

104

حاجی سے دعا کرائی جائے

104

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25163
  • اس ہفتے کے قارئین 264877
  • اس ماہ کے قارئین 1293042
  • کل قارئین96944886

موضوعاتی فہرست