#4591

مصنف : محمد امین انصاری

مشاہدات : 18887

1000 سے زیادہ جنت کے راستے

  • صفحات: 387
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9675 (PKR)
(منگل 27 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمہارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمہیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا اور جنت میں لے جانے والے نیک اعمال کرنا ہوں گے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’1000 سے زیادہ جنت کی طرف جانےوالے راستے ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد امین انصاری ﷾ کی ایک عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں نہایت خوبصورت اسلوب اور دل نشیں ترتیب کے ساتھ ایسے ایک ہزار سے زیادہ اعمال قرآ ن وسنت کی روشنی میں جمع کردئیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہر شخص جنت کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔محترم جناب حافظ عبد اللہ سلیم ﷾ نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔(اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

15

عرض مولف

17

پہلا باب :

 

یہ ہےجنت !

18

دنیا اورآخرت کی نعمتیں

20

آگے نکلنے والے آگے نکلنے والے

22

دوسراباب

 

جنت پر ایمان لانےکی فضیلت

25

تیسراباب

 

جنت کاسفر!

29

حشرکےدن جنت کی بشارتیں

32

چوتھا باب :

 

جنت کی نعمتوں کابیان ناممکن ہے!

37

جنت کےدروازے

38

جنت  کےدرخت

45

جنت کی نہریں اورچشمے

47

جنت کےبرتن

50

تازہ اورمزید ار شراب

53

اہل جنت کےلیے سب سےبڑی نعمت

58

پانچواں باب :

 

جنت میں ابھی بکنگ کرالو!

63

جنت کےآٹھوں دروازے کھولنے والے اعمال

64

جنت میں تم کہاں رہنا چاہتےہو؟

65

نبی کریم ﷺ اورصحابہ کرام کےقریب مقامات

66

جوجنت میں بلند درجات کاخواہش مند ہے

67

جہاد فی سبیل اللہ

67

شجر کاری

69

خوبصورت اورجدید ترین لباس اورانتہائی نفیس زیورات

70

چھٹا باب :

 

جنت کی خوشخبری پانے والے ایک سودس افراد

72

حضرت ابوبکرصدیق ﷜

72

آخرت کی تیاری میں ابوبکر ﷜سے نہ  عمر ﷜ سبقت کرسکتےہیں نہ کوئی اور

74

ابوبکر﷜ کاتقویٰ

79

امت کےفاروق عمربن خطاب ﷜

80

ذوالنورین عثمان بن عفان ﷜

85

علی بن ابی طالب ﷜

89

طلحہ بن عبیداللہ

90

حواری رسول زبیر بن عوام﷜

94

ابوعبیدہ بن جراح ﷜

94

وہ جس کےلیےرحمٰن کاعرش جھوم اٹھا سعدبن معاذ ﷜

97

مستجاب الدعوۃ سعید بن زید﷜

99

سعدابی وقاص اس پر میرے ماں باپ قربان

101

جنتی نوجوانوں کےسردار حسن وحسینؓ

103

ایک نواسہ حسین بن علی ﷜

104

جنتی مہمان بلال بن رباح﷜

105

عبداللہ بن سلام ﷜

107

عکاشہ بن محصن ﷜ کابغیر حساب اورعذاب کےجنت کی طرف سبقت کرنا

109

شہداء جنھوں نےاللہ سےکیا ہواعہد سچ کردکھایا

111

سید الشہداء حمزہ ﷜

111

وا ہ !واہ ! اےعمیر بن حمام ﷜

111

ابوجابر انصاری ﷜

112

جعفر طیار ﷜ ہجرت اورجہاد

113

حارثہ ﷜ اورفردوس اعلیٰ

115

سترعلماء ،قراء اورشہداء

115

غنی اورشکر گزار عبدالرحمنٰ بن عوف ﷜

116

تھوڑاساعمل اورڈھیر سارااجر

118

ایک کالا ساآدمی جس نےجنت کےلیے جنگ کی اورجنت لیےمیں کامیاب ہوگیا

119

ایک اعرابی جس نےاللہ سےکیاہوا وعدہ سچ کردکھایا پس نے پس اس سےکیاہواوعدہ سچاکردیا

120

ثابت بن قیس ﷜ اورنبی کریم ﷜ کاحترام

121

سورہ اخلاص سےمحبت کرنےوالا

121

ایک اورآدمی جو(قل ہواللہ احد ،کی تلاوت کیاکرتا تھا

122

انس بن ابی مرثد غنوی ﷜

123

اللہ کےفرائض کی حفاظت کرنےوالا

124

پاکیزہ دل اورصاف ستھری زبان والا آدمی

125

ایسی توبہ کہ اگر ایک امت پر اس کی تقسیم کیاجائے توان کی بخشش کےلیے کافی ثابت ہو

126

ابودحداح ﷜ کی نفع بخش تجارت

127

جنت کی بشارت پانے والی خوش نصیب عورتیں

129

اس امت کےخواتین میں سب سےبہتر خاتون حدیجہ ؓ

129

جنتی عورتوں کی سردار فاطمہ ؓ

130

رسول اللہ ﷺ کی محبوبہ عائشہ ؓ

132

تمام عورتوں سےعظیم حق مہر والی ام سلیم (رمیصاء بنت ملحان ؓ،

136

ایک سیاہ عورت کاصبر اورپاک دامنی

138

اپنےپڑوسیوں سےحسن سلوک کرنےوالی عورت

138

دنیا میں سب سے قیمتی  کھجور والی

139

وہ غامدیہ عورت جس نے اللہ کےلیے اپنی جان قربان کردی

139

ساتواں باب :

 

جنت میں داخل ہونے کےاسبا ب

141

توحید دخول جنت کےاسبا ب میں سے ایک سبب

141

قیامت کےدن نجات کیسے ممکن ہے ؟

145

نیت کابیان

149

سنت نبویہ کی اتباع

152

علم کابیان

156

عبادات کابیان

162

طہارت

162

وضوء

163

نماز کابیان

167

مساجد

171

سب سے افضل مسجد

175

نماز کابیان

178

مخصوص نمازوں کےفضائل

188

فرض نماز کےبعد اذکار

193

نماز جمعہ کی فضیلت

194

فرض نمازوں کےآگے پیچھے سنن ونوافل

198

قیام اللیل

200

چاشت  کی نماز

208

صدقہ اورزکوۃ کابیان

211

زکوۃ وصدقات کےبہترین مصار ف

213

اپنے اہل وعیال اورقریبی رشتہ داروں پر صدقہ کرنا

213

کھانا کھلانا

214

اللہ کےراستے میں خرچ کرنا

221

جسم کاصدقہ

223

آنکھ کاصدقہ

225

قرض دینا اورتنگ دستوں سےدرگزر کرنا

227

یتیموں اورکمزوروں کی کفالت کرنا

229

پانی پلانا پانی صدقہ کرنا

230

حیوانات کو پانی پلانا

231

صدقے کامال جمع کرنے پر تعاون کرنا

232

صدقات جاریہ

235

ماہ رمضان اورروزے کابیان

237

افطاری

242

نفل روزے

244

حج اوعمرے کابیان

247

حج میں خرچ کرنا

250

احرام اوتلبیہ

250

طواف

252

وقوف عرفہ

253

یوم النحر (دس ذوالحج )کوکرنے کےکام

255

عمرہ

257

مدینہ اوروہاں رہنےوالوں کےفضائل

258

جہاد کابیان

261

جہاد میں نیت کابیان

262

سمندری جہاد

265

زمینی جہاد

265

اللہ کی راہ میں پہر ہ دینا

267

اللہ کی راہ  میں زخمی ہونا

271

اللہ کی راہ میں تیراندازی کرنا

271

جہاد میں اطاعت کےمختلف انداز

272

اللہ کی راہ میں جہاد پر خرچ کرنا

273

اللہ کی راہ میں جہاد کےلیے گھوڑے اوردیگر سواریاں رکھنا

275

اللہ کی راہ میں شہادت

276

اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت

277

اللہ تعالی ٰ کی طرف سےشہداء کی عزت افزائی

277

شہداء کےمختلف درجات

280

مدداورنصرت کےاسباب

284

کفارویہود سےجنگ کرنا

285

جہاد کی چند مزید قسمیں

285

وہ شہداء جوجنگ میں قتل نہیں ہوئے

287

بیمار ی کےسبب فوت ہونےوالے سات شہید

287

اس چیز سےبچنا جوشہدا تک کودخول جنت سےروک دیتی ہے

288

امیر اورلشکر کی امانت کوادا کرنا

289

فضائل قرآن

289

مخصوص سورتوں اورآیتوں کی تلاوت کےفضائل

296

سورۃ الکہف

299

قرآن سےعلاج

303

جس نےقرآن پڑھااورپڑھایا

304

اذکا ر

310

اللہ کےہاں پسندیدہ کلام

314

نبی ﷺ پردرود پڑھنا

320

استغفار

323

استغفار کےمخصوص اوقات

325

استغفار کےمختلف الفاظ

327

مجالس کےاختتام پر استغفار کرنا

330

مقبول استغفار

330

دعا

332

قبولیت دعاکےاوقات

334

وہ لوگ جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں

336

حسن خلق

345

سچائی

347

والدین کےساتھ نیکی اوراحسان کرنا

349

صلہ رحمی

353

صبر

355

ہمسایوں سےحسن سلوک

362

اللہ کےہاں بہترین پڑوسی

363

اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا خوشنودی کےلیے کسی کی زیارت کرنا

364

کھانا پینا

365

لباس اورزینت

368

شرم وحیا

373

عاجزی وانکساری

374

حلم وبردباری

374

نرمی

375

غصہ پی جانا

376

رحمت

377

عورتوں کےکرنےکےکام

378

زبان ہاتھ اورشرمگاہ کی حفاظت کرنا

380

عطربیز خاتمہ

383

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13320
  • اس ہفتے کے قارئین 226910
  • اس ماہ کے قارئین 713102
  • کل قارئین97778406

موضوعاتی فہرست